شارجہ، سڑک عبور کرتے ہوئے ایک امارتی خاتون کار کی ٹکر لگنے سے جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 15 مارچ 2018 15:45

شارجہ، سڑک عبور کرتے ہوئے ایک امارتی خاتون کار کی ٹکر لگنے سے جاں بحق
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15مارچ 2018ء) :اماراتی خاتون سڑک عبورکرتے ہوئے ایک کار سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق الاتحاد روڈ پر اماراتی خاتون سڑک عبور کر رہی تھی ۔ جیسے ہی اماراتی خاتون سڑک کے درمیان پہنچی تو ایک تیز رفتار کار کی زد میں آگئی ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق کار کی رفتار 100کلومیٹر سے زائد تھی ۔ پولیس حکام نے حادثے کے وقت ہی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ اماراتی خاتون کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کس علاقے میں رہائش پذیر تھی ۔خاتون کی لاش کو القاسمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق انہیں حادثے کی اطلاع صبح سات بجے ملی جس کے فوراََجائے حادثہ پر پہنچے اور لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :