لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقے میں سی آئی اے پولیس سینٹر کی تعمیر کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا

جمعرات 15 مارچ 2018 15:42

لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقے میں سی آئی اے پولیس سینٹر کی تعمیر ..
لاہور۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقے میں سی آئی اے پولیس سینٹر کی تعمیر کیخلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب،آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزارمقامی رہائشیوں کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پرانی انارکلی کے ربانی روڈ پر سی آئی اے سنٹر کو غیر قانونی طور پرتعمیر کیاجا رہاہے،سی آئی اے سنٹر کی تعمیر سے مقامی رہائشیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت شہریوں کے جان و مال اور بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سی آئی اے سنٹر کی تعمیر روکنے کے احکامات صادر کرے جس پر عدالت نے حکومت پنجاب،آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔