باہر ملو ورنہ فیل کر دوں گا،لیکچرار کی طالبات کو دھمکی

جامعہ کراچی میں لیکچرار کی جانب سے طالبات کو ہراساں کیا جانے لگا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 15 مارچ 2018 15:25

باہر ملو ورنہ فیل کر دوں گا،لیکچرار کی طالبات کو دھمکی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15مارچ 2018ء)کراچی کی سب سے بڑی یونورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کا معاملہ زور پکڑ گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق جامعہ کراچی کی طالبات نے ہراساں کیے جانے پر خاموشی توڑتے ہوئے لیکچرار حسن عباس کی گفتگو میڈیا کو دکھا دی۔

(جاری ہے)

طالبات کے مطابق پٹرولیم ٹیکنالوجی کے لیکچرار حسن عباسی طالبات کو ہراساں کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ لوگوں کو میرٹ پر نہیں بلکہ ملاقات کرنے پر نمبر ملیں گے۔

اگر مجھ سے نہیں ملی تو میں فیل کر دوں گا۔طالبات کا یہ بھی کہنا ہے کہ حسن عباسی نے طالبات سے دوستی کرنے ہر 4لڑکوں کو بھی فیل کیا ہے۔رواں ماہ کے دوران لیکچرار کا طالبات کو ہراساں کرنے کا یہ تیسرا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔جب کہ وزیر اعلی سندھ کی مشیر شمیم ممتاز نے خبر پر ایکشن لیتے ہوئے یونیورسٹی میں شکایات بکس لگانے کا حکم دے دیا ہے۔