روشن وخوشحال بلوچستان ہماری منزل ہے ،

عوام کی امانت دستیاب وسائل عوامی بہبودپرخرچ کریںگے ، میرغلام دستگیربادینی بلوچستان کے وزیربلدیات کی اے پی پی ‘‘سے گفتگو

جمعرات 15 مارچ 2018 15:24

روشن وخوشحال بلوچستان ہماری منزل ہے ،
کوئٹہ۔15مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) صوبائی وزیربلدیات میرغلام دستگیربادینی نے کہاہے کہ روشن وخوشحال بلوچستان ہماری منزل ہے ،عوامی مسائل کا بخوبی ادراک ہے دستیاب وسائل عوام کی امانت ہیں جسے عوام کی بہبود کے لیے خرچ کرینگے موجودہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میرغلام دستگیربادینی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے تعاون سے صوبے کو امن وخوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے ،قیام امن کے لیے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی بلوچستان میں پائیدارترقی وامن کے لیے پوری قوم یکجا ہے امن وامان کی بہتری کے لیے موجود وسائل کوجامع حکمت عملی کے تحت اجتماعی مقاصد کے لیے بروئے کارلائے جار ہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں پینے کے صاف پانی ،صحت ،تعلیم کے مراکز ،مواصلات وتعمیرات پربھرپورتوجہ دی جارہی ہے تاکہ عوا م کے دیرینہ مسائل کو فوری حل کیاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :