ْ قائد حزب اختلاف کی نشست کے لئے اکثریت حاصل ہے‘ سیاست کرنا سب کا حق ہے‘سینیٹر شیری رحمان

جمعرات 15 مارچ 2018 15:22

ْ قائد حزب اختلاف کی نشست کے لئے اکثریت حاصل ہے‘ سیاست کرنا سب کا حق ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) پیپلز پارٹی کی طرف سے نامزدہ کردہ قائد حزب اختلاف کی امیدوار سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کی نشست کے لئے انہیں اکثریت حاصل ہے‘ سیاست کرنا سب کا حق ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ انشاء اللہ سینٹ میں انہیں اکثریت حاصل ہے۔ ان کی جماعت نے اس نشست کے لئے ان کا انتخاب کیا ہے جس پر وہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی مشکور ہیں۔ پارٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں۔ سیاست کرنا سب کا حق ہے‘ ہمیں اکثریت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :