صدر مملکت ممنون حسین سے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی الوداعی ملاقات

ایئر چیف مارشل سہیل امان کی قیادت میں پاک فضائیہ نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس سلسلے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، صدر مملکت

جمعرات 15 مارچ 2018 15:05

صدر مملکت ممنون حسین سے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایئر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) صدر مملکت ممنون حسین سے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاک فضائیہ نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس سلسلے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل سہیل امان نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔