قطر کی حماد پورٹ پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی شپ بوسل میں استقبالیہ تقریب

وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین، قطر ایمیری نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہ بن حسن الصلاتی ،ایکواڈور کے دفاعی وزیر پیٹر یکوز یمبارنو، قطر میں پاکستان کے سفیر شہزاد احمد اور قطر کی مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام کی شرکت

جمعرات 15 مارچ 2018 15:05

قطر کی حماد پورٹ پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی شپ بوسل میں استقبالیہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) قطر کی حماد پورٹ پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی شپ بوسل میں کل شام ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جو کہ دوحہ انٹرنیشنل میری ٹائم دفاعی نمائش اور کانفرنس ڈمڈیکس 2018 کا ایک حصہ تھی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اپنے وفد کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

قطر ایمیری نیول فورسز کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہ بن حسن الصلاتی ،ایکواڈور کے دفاعی وزیر پیٹر یکوز یمبارنو، قطر میں پاکستان کے سفیر شہزاد احمد اور قطر کی مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام اس موقع پر وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔

پاکستانی سفارتخانے کے ایک پریس بیان کے مطابق قطر میں موجود بہت سی ممتاز پاکستانی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے استقبالیہ نے شرکت کی استقبالیہ کے آغاز میں پاکستان اور قطر کے قومی ترانے بجائے گئے۔اس کے بعد کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی اور پاکستان کے سفارتخانے نے دوحہ کی سرپرستی میں پاکستان بحریہ کے نیوی جہازوں کے مشن کمانڈر کموڈور فیصل عباسی کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔ن

متعلقہ عنوان :