Live Updates

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے مفادات الگ الگ ہیں،

دونوں جماعتیں کوشش کریں گی کہ اپوزیشن لیڈر ہمارا بن جائے، ڈاکٹر رمیش کمار

جمعرات 15 مارچ 2018 15:05

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے مفادات الگ الگ ہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے مفادات الگ الگ ہیں، دونوں جماعتیں کوشش کریں گی کہ اپوزیشن لیڈر ہمارا بن جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات بروقت ہونا جمہوریت کی فتح ہے، کچھ لوگ یہ کہتے تھکتے نہیں تھے کہ سینیٹ کے انتخابات نہیں ہوں گے مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور سینیٹ کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوئے جس سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پی پی پی کا اتحاد غیرفطری تھا، اب دونوں جماعتیں اپنی معمول کی سیاست کریں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے چناؤ کے حوالے سے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پی پی پی کے مفادات الگ الگ ہیں، دونوں جماعتیں کوشش کریں گی کہ اپوزیشن لیڈر ہمارا بن جائے مگر ایسا نہیں ہوگا، دونوں الگ الگ ہیں، آنے والے وقت میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات