وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے ایوان کو آگاہ کریں،

سٹیفن ہاکنگ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایوان میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے، محمود خان اچکزئی

جمعرات 15 مارچ 2018 15:05

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی بات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے ایوان کو آگاہ کریں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر ہے۔

ایران اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے حوالے سے وزیر خارجہ ایوان کو اعتماد میں لیں۔ انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ کی شہادت کے بعد لوگ ہمارے صوبے میں بھی گئے۔ وہ کسی کے خلاف کچھ نہیں کر رہے نہ ان کے پاس لاٹھیاں ہیں وہ اپنا دکھ سنا رہے ہیں مگر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے عظیم سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کا انتقال ہوگیا ہے، انسانیت کے لئے ان کی خدمات ہیں، ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایوان میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے۔

متعلقہ عنوان :