ای سی سی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کی منظوری دے دی ہے، دانیال عزیز

جمعرات 15 مارچ 2018 15:00

ای سی سی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کی منظوری دے دی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو صرف فروری کی تنخواہ نہیں ملی‘ ملازمین کی تنخواہوں کا بعض وجوہات کی بناء پر بوجھ بڑھ گیا تھا جس کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کی ای سی سی نے منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

صرف فروری کے ماہ کی نہیں ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں کا بعض وجوہات کی بناء پر بوجھ بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 380 ملین کی جو حد مقرر کی گئی تھی وہ منظور ہو چکی ہے۔ آڈٹ کے بعد باقی رقم بھی جاری کردی جائے گی۔ ریٹائرڈ ملازمین کے لئے بھی تین آپشن پر مشتمل حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ وہ یکمشت رقم بھی لے سکتے ہیں۔ پنشن کا آپشن بھی ان کے پاس ہوگا اور اگر ملز کا نیا منتظم اگر انہیں دوبارہ رکھنا چاہے گا تو یہ بھی ممکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :