پاناما لیکس سے شہرت حاصل کرنے والی موزیک فونسیکا کا آپریشنز بند کرنے کا اعلان

سرکاری و نجی گروپس کی درخواستوں کو نمٹانے کے لیے چھوٹا گروپ کام جاری رکھے گا،کمپنی کا اعلامیہ

جمعرات 15 مارچ 2018 14:47

پاناما لیکس سے شہرت حاصل کرنے والی موزیک فونسیکا کا آپریشنز بند کرنے ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) پاناما پیپرز لیکس کے باعث عالمی شہ سرخیوں میں آنے والی فرم موزیک فونسیکا نے آپریشنز بند کرنے کااعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ حکام کی کارروائیوں اور میڈیا مہم سے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

موزیک فونسیکا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سرکاری و نجی گروپس کی درخواستوں کو نمٹانے کے لیے چھوٹا گروپ کام جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اپریل 2016 میں پاناما اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس میں کمپنی کی ایک کروڑ 15 لاکھ ڈیجیٹل فائلز لیک ہوئی تھیں اور لاکھوں آف شور کمپنیوں کی دستاویزات منظرعام پر آئی تھیں۔اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد کمپنی نے گزشتہ سال اگست میں بیرون ملک زیادہ تر دفاتر بند کردیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :