امریکی حکام کے خیال میں برطانیہ میں سابق روسی جاسوس سرگئی سکریپل کو زہر دینے کا ذمّہ دار روس ہے،امریکی خاتون سفیر نِکی ہیلی

جمعرات 15 مارچ 2018 14:35

امریکی حکام کے خیال میں برطانیہ میں سابق روسی جاسوس سرگئی سکریپل کو ..
نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) سلامتی کونسل میں امریکی خاتون سفیر نِکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکا کے نزدیک برطانیہ میں سابق روسی جاسوس سرگئی سکریپل کو زہر دینے کا ذمّہ دار روس ہے اور اس کا یہ جرم سلامتی کونسل کے حرکت میں آنے کا متقاضی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغکے مطابق نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ہم روس کو زہریلی گیس کے استعمال کا ذمّہ دار ٹھہرانے کے حوالے سے برطانیہ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس پر لازم ہے کہ وہ برطانیہ کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات میں تعاون کرے۔ ہم ہر حالت میں برطانیہ کے ہی ساتھ ہیں۔دوسری جانب برطانوی مندوب جوناتھن ایلن نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے روس کی تاریخ معروف ہے۔

(جاری ہے)

مندوب کا مزید کہنا تھا کہ "ہم تحقیقات میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی مدد پر آمادہ ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مقتول پر جس گیس کے آثار پائے گئے ہیں اسے صرف خصوصی تجربہ گاہوں میں ہی تیار کیا جا سکتا ہے۔اس دوران فرانسیسی مندوب نے کیمیائی عناصر کے استعمال کی وجوہات جاننے کے حوالے سے برطانیہ کی تحقیقات پر اپنے ملک کے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں مختصر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بڑے پیمانے پر تباہی کے ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے لئے تمام تر کوششیں کرنی چاہیئیں۔

متعلقہ عنوان :