فاٹا اصلاحات کو سنجیدگی سے لیا جائے‘

اس سے جمہوریت اور آئین مستحکم ہوگا، حاجی شاہ جی گل آفریدی

جمعرات 15 مارچ 2018 14:35

فاٹا اصلاحات کو سنجیدگی سے لیا جائے‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) فاٹا سے رکن قومی اسمبلی حاجی شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کو سنجیدگی سے لیا جائے‘ اس سے جمہوریت اور آئین مستحکم ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر حاجی شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے ایوان میں رپورٹ پیش کردی گئی ہے اور کابینہ نے منظوری دے دی۔ تاہم حکومت نے اتحادیوں کے ایماء پر اس مسئلے کو پس پشت ڈال دیا۔ حکومت فاٹا اصلاحات کو سنجیدہ لے تو یہ قبائلیوں پر احسان ہوگااور اس سے جمہوریت اور آئین مستحکم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :