رائیونڈ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ،

کڑیاں پی ایس ایل سے مل سکتی ہیں ،سکیورٹی کو ازسر نو جائرہ لیں گے‘ وزیر قانون پنجاب فورسز کے کام میں نقص نکالنے کی کوشش کرنا شہداء کے خون سے زیادتی کے مترادف ہے ،دہشتگردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو پرامن بنائینگے نیشنل ایکشن پلان پر پورے طریقے سے عمل کیا جارہا ہے،ہمیں اپنی سکیورٹی کا مورال بلند کرنا چاہیے‘ رانا ثناء اللہ خاں کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 مارچ 2018 14:32

رائیونڈ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ رائیونڈ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا اور اسکی کڑیاں پی ایس ایل سے مل سکتی ہیں اس لیے سکیورٹی کو ازسر نو جائرہ لیکر مزید سخت کیا جائے گا ،فورسز کے کام میں نقص نکالنے کی کوشش کرنا شہداء کے خون سے زیادتی کے مترادف ہے ،دہشت گردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو پرامن بنائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں ، دعا گو ہوں کہ اللہ شہید ہونے والے کے درجات بلند کرے ، جنہوں نے قربانی دی انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں پولیس گردی کو ٹارگٹ کیا گیا ہے،ہم دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے اور پاکستان کو پرامن بنائیں گے۔

(جاری ہے)

دھماکہ پی ایس ایل کے لاہور میں ہونیوالے میچز کے خلاف سازش سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس دھماکے کی کڑیاں پی ایس ایل سے مل سکتی ہیں،پی ایس ایل کے انتظامات کو نئے سرے سے دیکھیں گی اور اس کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے گی۔کیونکہ دہشت گردوں کی یہی کوشش ہے کہ سکیورٹی اداروں اور رش کی جگہ کو ٹارگٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کے کام میں نقص نکالنے کی کوشش کرنا شہدا سے زیادتی کے مترادف ہے ،ہمیں اپنی سکیورٹی کا مورال بلند کرنا چاہیے،نیشنل ایکشن پلان پر پورے طریقے سے عمل کیا جارہا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے سترہ پوائنٹس ہیں جن پر روز کی بنیاد پر عمل کیا جاسکتا ہے۔

پہلے ہم ہر ہفتے شہدا کی لاشیں اٹھاتے تھے لیکن اب دہشت گردی پر کافی قابو پاچکے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان نے یہ بیان دیا ہے کہ نواز شریف کو جوتیاں صحیح پڑ رہی ہیں تو وہ بھی تیار ہوجائیں کیونکہ میں نے جنرل بات کی تھی لپ عمران خان نے جو کلچر شروع کیا ہے وہ اب ہر طرف جائے گا۔جوتا کلب میں ٹاپ نمبر پر شیخ رشید کے نام کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ مجھے پتہ لگا ہے کہ میری بات پر پنڈی کا شیطان بڑا طلملایا ہے جس کی مجھے خوشی ہے کہ چوٹ صحیح جگہ لگی ہے۔