تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے تاریخی فیصلے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، کیپٹن (ر) محمد صفدر

جمعرات 15 مارچ 2018 14:05

تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے تاریخی فیصلے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے جن نکات کی نشاندہی کی ہے ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور یا کوئی خصوصی کمیٹی بنا کر ان نکات کو آئین کا حصہ بنایا جائے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا واک آئوٹ علامتی تھا ، اس سے وزراء کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔