رائیونڈ میں ہونے والے دھماکے کی سی ٹی ڈی رپورٹ سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 15 مارچ 2018 13:30

رائیونڈ میں ہونے والے دھماکے کی سی ٹی ڈی رپورٹ سامنے آ گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15مارچ 2018ء)گزشتہ رات رائیونڈ میں ہونے والے دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع  کے مطابق رائیونڈ دھماکے میں 6سے 7 کلو بارودی مواد استعما ل ہوا۔ جو مزید خطرناک ثابت ہوسکتاتھا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق رائیونڈ میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا اور شوہد جمع کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ جب کہ خودکش حملہ آور کے اعضاء لیبارٹری میں ٹیسٹ کروانے کے لئے بجھوا دئے گئے ہیں۔اور دھماکے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی جمع کئے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات رائیونڈ اجتماع کے قریب پولیس چوکی پر دھماکہ ہوا جس میں 9 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔