موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان ریلوے کی 1184 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی، 3993 مقدمات کا اندراج ، 4333 ملزمان گرفتار کئے گئے، راجہ جاوید اخلاص

جمعرات 15 مارچ 2018 13:35

موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان ریلوے کی 1184 ایکڑ اراضی واگزار کرائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان ریلوے کی 1184 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے جبکہ 3993 مقدمات کا اندراج اور 4333 ملزمان گرفتار کئے گئے‘ ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مسرت رفیق مہیسر کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ ریلوے کے ناجائز قبضے واگزار کرانے کے لئے ایک مربوط پالیسی پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے پولیس اور افسران نے ان اصلاحات کے حوالے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ آپریشن چھ مرحلوں میں کیا گیا ہے اور 1184 ایکڑ مختلف صوبوں اور مخالفین سے زمین واگزار کرائی گئی ہے۔ اس میں سے خیبر پختونخوا سے 45 ایکڑ‘ پنجاب سے 946‘ سندھ سے 182 اور بلوچستان سے 9 ایکڑ سے زائد زمین واگزار کرائی گئی ہے۔ راجہ جاوید اخلاص نے ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرایا جارہا ہے اس مہم کے دوران 3993 مقدمات درج کئے گئے اور 4333 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :