ایران میں حجاب کی پابندی خلاف احتجاج کرنیوالی 35خواتین گرفتار

عدالت نے حجاب اتارنے والی ایک خاتون کو دو سال قید کی سزا سنادی،پراسیکیوٹرجنرل

جمعرات 15 مارچ 2018 13:24

ایران میں حجاب کی پابندی خلاف احتجاج کرنیوالی 35خواتین گرفتار
تہرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) ایران میں ریاستی جبر کے خلاف خواتین نے اپنے حقوق اور جبری حجاب کے خلاف احتجاج کیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں خواتین گھروں سے نکل کر اپنے سروں سے اسکارف اتار کر بطور احتجاج انہیں لاٹھیوں پر لہراتی رہیں۔مسیح علی نڑاد کا کہنا تھا خواتین کو ڈرانے دھمکانے کی کوئی چال کار گر نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

جری اور بہادر خواتین ریاست کی طرف سے کسی غیرقانونی جبر سے خائف نہیں تاہم حکومت کو خواتین کی بیداری کی تحریک سے خوف زدہ ہے۔ادھرایران میں سرکاری سطح پر خواتین پر نقاب مسلط کرنے کی پالیسی کے تحت نقاب اتار نے والی 35لڑکیوں کو گرفتارکرلیاگیا،تہران کے پراسیکیوٹر جنرل جعفر دولت آبادی نے کہا کہ عدالت نے حجاب اتارنے والی ایک خاتون کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔ دولت آبای کا کہنا تھا کہ ملزمہ جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی پر کھلے عام اسکارف لہرا کر فساد پھیلانے کی مرتکب ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :