Live Updates

شہباز شریف کے صدر ِ جماعت بننے کے بعد سازشی عناصر کے تمام منصوبے ناکام ہو گئے‘اعجاز یوسف ایڈووکیٹ

حکومت آزاد کشمیر میں نوازشریف کے ویثرن کے مطابق راجہ فارو ق حیدر کی زیر قیادت عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے

جمعرات 15 مارچ 2018 13:13

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) میاںنواشریف مسلم لیگ کے قائد تھے ،ہیں اور رہیں گے ،شہباز شریف کے صدر ِ جماعت بننے کے بعد سازشی عناصر کے تمام منصوبے ناکام ہو گئے ،مسلم لیگ(ن) آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر ایک دفعہ پھر حکومت بنائے گی ،تعمیر وترقی اور روشن و مستحکم پاکستان کا سفر جاری و ساری رہے گا ،حکومت آزاد کشمیر میں نوازشریف کے ویثرن کے مطابق راجہ فارو ق حیدر کی زیر قیادت عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ،آزاد کشمیر کی عوام کی اکثریت حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہے ،سیاسی میدان میں شکست کے بعد شکست خوردہ عناصر جوتوں کے استعمال جیسی غیر اخلاقی حرکتوں پر اتر آئے ہیں ،ایسے رویوں اور ایسے رویوں کی حوصلہ افزائی ایک قومی المیے سے کم نہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع پونچھ کے صد راعجازیوسف ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ(ن) کے کنونشن کے بعد اسلام آباد میں لیگی کارکنان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اعجازیوسف ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف پرکرپشن کی ایک پائی بھی ثابت ہو تی اور پھر انھیںمجرم قرار دیا جاتا تو کوئی دلیل تھی ،مگر اپنے بیٹے بے تنخواہ نہ لینے کا الزام لگا کر منتحب وزیرا عظم کو فارغ کر دیا گیا جو کہ ووٹ کی بالادستی پر کاری ضرب تھی ،انکا کہنا تھا کہ عوام میاں نوازشریف کی پشت پر کھڑی ہے اور انکے ہر حکم پر لبیک کہنے کو تیار ہے ۔

اعجازیوسف کا مزید کہنا تھا کہ میاں نوازشریف اور راجہ فاروق حیدر کی زیر قیادت ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑنے کو تیار ہیں انشاء اللہ عوام کی تائید و حمایت سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے اگلے انتحابات میں بھی کلین سویپ کریں گے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات