وفاقی دارالحکومت میں 3 روزہ پولیو مہم ختم،5 سال سے کم عمر کے 333368 بچوں کو گھر گھر جا کر ویکسین کے قطرے پلائے گئے

جمعرات 15 مارچ 2018 12:51

وفاقی دارالحکومت میں 3 روزہ پولیو مہم ختم،5 سال سے کم عمر کے 333368 بچوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) وفاقی دارالحکومت میں 3 روزہ پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 3 لاکھ 33 ہزار 368 بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے۔ پولیو مہم جمعرات کو اختتام پذیر ہو گئی۔ پولیو مہم کے دوران شہریوں نے پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

(جاری ہے)

پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے 1230 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جبکہ سینٹرز میں تعینات ٹیموں کی تعداد 122 تھی۔

ٹرانزٹ ٹیموں کی تعداد 76 اور زونل سپروائزر کی تعداد 59 تھی۔ پولیو ٹیمیں تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے ریلوے سٹیشنز، بس اڈوں اور عوامی مقامات پر موجود رہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے اعدادوشمار کے مطابق پولیو مہم کے دوران 3 لاکھ 33 ہزار 368 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

متعلقہ عنوان :