Live Updates

عمران خان کو جوتا مارنے کا معاملہ، رانا ثنا اللہ نے اعتراف کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 مارچ 2018 12:26

عمران خان کو جوتا مارنے کا معاملہ، رانا ثنا اللہ نے اعتراف کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا ثنااللہ نے عمران خان کو جوتا مارنے والے شخص سے متعلق اعتراف کر لیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جوتا مارنے والے شخص مرزا رمضان کا ہم سے تعلق ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مرزا رمضان ہمارے یو سی چئیرمین کا بھائی اورمسلم لیگ ن کا ورکر ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہماری میٹنگز میں اورہر جگہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ وہ عمران خان کو جوتا مارنے ہی گیا تھا، اس نے اپنے بیان میں خود کہا کہ میں گھر بیٹھا تھا ، مجھے غصہ آیا اور میں عمران خان کو جوتا مارنے وہاں چلا گیا جس کو ہم بھی تسلیم کرتے ہیں لیکن یہ کہنا کہ اسے شہریار نے کہا تھا غلط ہے، ہم نے بعد میں بھی اس کی مذمت بھی کی،اور اسے بھی کہا کہ یہ تم نے غلط کیا ہے ۔ اگر ہمیں اپنی عزت عزیز ہے تو ہمیں دوسروں کی بھی عزت کرنی چاہئیے۔ انہوں نے مزید کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات