افغان طالبان سے مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں، امریکی جنرل کا عندیہ

16 سالہ تنازعے کے بعدطالبان کمزور اور بکھر چکے ،انہیں معلوم ہے میدانِ جنگ میں کامیابیاں سمیٹی نہیں جا سکتیں،گفتگو

جمعرات 15 مارچ 2018 12:36

افغان طالبان سے مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں، امریکی جنرل کا عندیہ
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہاہے کہ طالبان سے مذاکرات کے امکانات ہیں۔ 16 سالہ مسلح تنازعے کے بعد اب طالبان کمزور اور بکھر چکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ میدانِ جنگ میں کامیابیاں سمیٹی نہیں جا سکتیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے قریب واقع بگرام فوجی مرکز پر امریکی جنرل نے اپنے وزیر دفاع جیمز میٹس کے ساتھ بات چیت کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سولہ سالہ مسلح تنازعے کے بعد اب طالبان کمزور اور بکھر چکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ میدانِ جنگ میں کامیابیاں سمیٹی نہیں جا سکتیں۔ جنرل نے یہ بھی کہا کہ کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل شروع ہوتا ہے تو اس کے فوری نتائج ممکن نہیں کیونکہ یہ طویل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :