بھارتی پولیس کا کشمیر ی حریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کیلئیرات کو دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والے ڈرو ن خریدنے کا فیصلہ، 5 ڈرون کیمرے خریدنے کیلئے ٹینڈرز جاری

جمعرات 15 مارچ 2018 11:52

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںپولیس نے کشمیری حریت پسندوں کے خلاف کارروائیاںتیز کرنے کیلئے رات کو دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والے ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پہلے مرحلے پر پانچ ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید کی ہدایت پر پانچ ڈرونز خریدنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ٹینڈر بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈکوارٹر مبشر لطیفی نے بتایاکہ اس سلسلے میں معروف کمپنیوں کو رات کے وقت دیکھنے کی صلاحیت کے حامل ڈرون فراہم کرنے کے ضمن میں آگاہ کیا گیا ہے۔پولیس افسر نے بتایا کہ ڈرون کیمروں کے ذریعے کشمیری حریت پسندوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوںنے بتایا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے نئی گاڑیاں اور اسلحہ بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان ڈرون کا استعمال سیکورٹی ،نگرانی اور دیگر کارروائیوں میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون میں خود اڑنے ، نیچے اترنے اور دیگر صلاحیتیں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :