طلال چوہدری پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 مارچ 2018 10:38

طلال چوہدری پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مارچ۔2018ء) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے طلال چوہدی کے خلاف توہینِ عدالت ازخود نوٹس کی سماعت کی۔طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت میں درخواست جمع کروائی جس میں استدعا کی گئی کہ ان کے الفاظ خواجہ سعد رفیق اور نواز شریف جیسے ہی الفاظ ہیں، لہٰذا فردِ جرم کو سعد رفیق اور نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ آنے تک موخر کیا جائے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ماضی میں جس طرح پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں نرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاف کیا گیا اسی طرح طلال چوہدری کے ساتھ بھی نرمی دکھاتے ہوئے فاضل عدالت انہیں معاف کردے۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ماضی میں عدالت نے توہین عدالت کا چارج لگانے کے بعد بھی عدالت الزامات واپس لے لیتی ہے، تاہم طلال چوہدری کے معاملے میں نواز شریف اور خواجہ سعد رفیق کے فیصلے جائزہ بھی لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گجرات میں نون لیگی رہنما نے عدلیہ مخالف تقریر اور ججز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں اور عدلیہ کو سیاسی ادارہ بنا رہے ہیں‘ عدلیہ پارٹی بن گئی ہے۔گزشتہ سماعت پر چارج شیٹ طلال چودھری کے وکیل کے حوالے کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :