ممکن ہے کہ دہشت گرد حملے میں موٹر سائیکل استعمال کیا گیا ہو،ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف

جمعرات 15 مارچ 2018 01:20

ممکن ہے کہ دہشت گرد حملے میں موٹر سائیکل استعمال کیا گیا ہو،ڈی آئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) پولیس آپریشن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ رائیونڈ میں پولیس چوکی پر دہشت گردی کے حملے میں ممکنہ طور پر موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 20 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی و ی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رائیونڈ میں ایک جماعت کے اجتماع میں موجود لوگوں کے تحفظ کے لیے یہاں پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی نے مذید بتایا کہ دھماکے سے درجنوں دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :