آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث 3ملزمان سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 7گینگ کے 46ملزمان کو گرفتار

بدھ 14 مارچ 2018 23:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) راولپنڈی پولیس پوٹھوار سرکل نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث 3ملزمان سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 7گینگ کے 46ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ 14گاڑیاں،10موٹرسائیکلز،اسلحہ اورلاکھوں روپے کی نقدی بر آمد کر لی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز محمد بن اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس پی پوٹھوار سرکل سید علی،ڈی ایس پی کینٹ سرکل راجہ طیفور،اور متعلقہ تھانوں کی پولیس افسران بھی موجود تھے۔محمد بن اشرف نے بتایا ہے کہ دو روز قبل تھانہ نصیرآباد کی حدود میں آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیور سجاول کو ڈکیتی کی واردات میں قتل کر دیا گیا تھا جس پر پولیس نے ملزمان کی گرفتار کے لئے ڈیٹا اکھٹا کرنے کے بعد دو روز میں تینون ملزمان کو تلاش کر کے گرفتار کرتے ہوئے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا نے بتایا ہے کہ تینوں ملزمان راولپنڈی کے رہائشی ہیں جن میں ساجد ساکن چاکرہ،شیراز خان ساکن ریلوئے کالونی کے راہائشی ہیں جبکہ پرواز افغان باشندہ ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ تینوں ملزمان نے سجاول کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔ایس ایس پی محمد بن اشرف نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ پوٹھوار سرکل پولیس ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 7گینگ جن میں شکورا گینگ، طاصف گینگ، مانی گینگ، نورا گینگ، ضیاء الحق گینگ،خرم گینگ،عبد الغفار گینگ کی46ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 14قیمتی گاڑیاں،10موٹرسائیکلز بھاری مقدار میں اسلحہ اور لاکھوں روپے کی نقدی بر آمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان سے مذید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :