طالبان سے مذاکرات کے امکانات ہیں،امریکی کمانڈر

بدھ 14 مارچ 2018 23:30

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 16 سالہ مسلح تنازعے کے بعد اب طالبان کمزور اور بکھر چکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ میدانِ جنگ میں کامیابیاں سمیٹی نہیں جا سکتیں۔ افغان دارالحکومت کابل کے قریب واقع بگرام فوجی مرکز پر امریکی جنرل نے اپنے وزیر دفاع جیمز میٹس کے ساتھ بات چیت کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا۔ جنرل جان نکلسن نے یہ بھی کہا کہ کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل شروع ہوتا ہے تو اس کے فوری نتائج ممکن نہیں کیونکہ یہ طویل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :