انجیلا میرکل اور ان کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

بدھ 14 مارچ 2018 23:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) انجیلا میرکل اور ان کی کابینہ نے پارلیمانی رائے شماری کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں ہونے والے انتخابات کے تقریباً 6 ماہ بعد جرمنی میں حکومت کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔ جرمنی کی پارلیمان نے انجیلا میرکل کو چوتھی مرتبہ چانسلر کے عہدے کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز 14 مارچ کو جرمن پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ہونے والی ووٹنگ میں میرکل کے حق میں 364 ووٹ پڑے جبکہ 315 ممبران نے ان کی مخالفت میں ووت ڈالے۔ جرمنی کی نئی مخلوط حکومت چانسلر میرکل کی سی ڈی یو اور ان کی ہم خیال جماعت سی ایس یو اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی پر مشتمل ہے۔ یاد رہے کہ میرکل جرمن تاریخ میں چار مرتبہ چانسلر بننے والی پہلی سیاستدان ہیں۔