تجارتی جنگ کے حق میں نہیں، امریکہ اور یورپی یونین کے مابین تجارتی مذاکرات کی بحالی انتہائی اہمیت کی حامل ہے،صدر یورپی کونسل

بدھ 14 مارچ 2018 23:30

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کے مطابق امریکہ اور یورپی یونین کے مابین تجارتی مذاکرات کی بحالی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ یونین کے ساتھ تجارتی بات چیت کے سلسلے کو ازسرنو بحال کریں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹسک کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی امپورٹ پر عائد نئے درآمدی ٹیکسوں کے تناظر میں ہے۔

ٹسک نے امریکی صدر کے اٴْس موقف کو درست کہا ہے جس میں وہ یونین کی رکن ریاستوں کے مختلف درآمدی ٹیکسوں پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔ ٹسک کے مطابق یونین اس تناظر میں مذاکراتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یورپی یونین مذاکرت چاہتی ہے اور تجارتی جنگ کے حق میں نہیں۔