برطانیہ نے 20 سے زائد روسی سفارتکاروں کو اپنے ملک سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 14 مارچ 2018 23:30

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) برطانیہ نے 20 سے زائد روسی سفارتکاروں کو اپنے ملک سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزا مًے نے روسی جاسوس پر اعصاب مفلوج کرنے والی گیس کے حملے کے جواب میں روس کے کم از کم 23 سفارتکاروں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے واضح کیا کہ بے دخل کیے جانے والے سفارتکاروں کی شناخت غیر اعلان شدہ خفیہ اہلکاروں کے طور پر ہوئی ہے۔ ٹریزا مًے نے روسی اثاثوں کو منجمد کرنے اور فٹ بال ورلڈ کپ میں شمولیت کی کمی کا بھی بتایا ہے۔

متعلقہ عنوان :