ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کے بڑے بھائی کی وفات پر لسبیلہ کے مختلف قبائل کی سرکردہ شخصیات ، مختلف سرکاری

محکموں کے افسران اور بلدیاتی نمائندوں کا ڈی سی لسبیلہ سے اظہار تعزیت

بدھ 14 مارچ 2018 23:15

کوئٹہ۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کے بڑے بھائی کی وفات پر لسبیلہ کے مختلف قبائل کی سرکردہ شخصیات ، مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور بلدیاتی نمائندوں کی ڈی سی لسبیلہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ،بدھ کے روز ضلع کونسل لسبیلہ کے چیئرمین سردار شیخ غلام اکبر،چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ، وائس چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ قادر بخش جاموٹ، جاموٹ قبیلے کی سرکردہ شخصیت سردار اسلم جاموٹ ،تحصیلدار اوتھل نصیر جاموٹ، تحصیلدار بیلہ عبدالجلیل کھوسہ،سابق ایم پی اے مکھی شام لعل لاسی ،ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی ، ڈی ایس پی منورشیخ ،نائب تحصیلدار اوتھل یعقوب شیخ، وڈیرہ حمید ہاشمانی ، وڈیرہ غلام نبی گنگو، صدر پریس کلب اوتھل عمر لاسی سمیت مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے شہریوں اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں ڈی سی لسبیلہ سے انکے بڑے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :