رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح محمد بھوتانی کا صنعتی شہر حب کا دورہ،عوامی رابطہ آفس میں حلقہ انتخاب کے لوگوں سے ملاقات

بدھ 14 مارچ 2018 23:15

کوئٹہ۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح محمد بھوتانی نے بدھ کے روز صنعتی شہر حب کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر عوامی رابطہ آفس حب میں حلقہ انتخاب کے لوگوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح محمدبھوتانی اپنے ورکرز کے ساتھ منعقدہ نشست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ہونے والی قومی اور صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیوں سے متعلق ورکرز اور حلقہ انتخاب کے لوگوں کی رائے اور انکے مسائل سے آگہی حاصل کی ، رکن صوبائی اسمبلی نے حلقہ انتخاب کے لوگوں کو بتایا کہ حلقے سے منتخب وفاقی وزیر مملکت جام کمال خان عالیانی سے بھی اس سلسلے میں میٹنگ ہوئی ہے گوادر پاکستان کا مستقبل ہے لسبیلہ کم گوادر قومی اسمبلی کی نشست سے متعلق ہم حلقہ انتخاب کے لوگوں کی مشاورت سے سی پیک کے تناظر میں علاقے کی ترقی اور اجتماعی مفاد کو مدنظررکھ کرمئوقف اپنائیں گے ،قبل ازیں رکن صوبائی اسمبلی وسابق نگران وزیر اعلیٰ سردار صالح محمد بھوتانی نے حلقہ انتخاب دورے کے موقع پر صنعتی شہر حب میں مختلف اہم شخصیات سابق اسسٹنٹ کمشنر کنراج عبدالرحمان مینگل ، سردار خیل میر محمد نواز خان بھوتانی مگسی اور حاجی بابو رند کی وفات پران کی رہائش گاہ گھروں میں جاکر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ نائب ناظم ابراہیم دودا، بابو فیض شیخ کے علاوہ بھوتانی گروپ سے تعلق رکھنے والے کونسلران اور عمائدین کی بڑی تعداد انکے ہمراہ شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :