پشتونخوامیپ بلیلی علاقائی یونٹ کے سابق معاون سیکرٹری فیض اللہ انتقال کرگئے

بدھ 14 مارچ 2018 23:15

کوئٹہ۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) پشتونخوامیپ بلیلی علاقائی یونٹ کے سابق معاون سیکرٹری فیض اللہ انتقال کرگئے ۔ وہ عبدالمجید کے فرزند ، عبدالخالق اور رزاق خان چچا زاد بھائی تھے۔ فاتحہ خوانی حاجی محبوب خان مسجد بلیلی میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سنیٹر عثمان خان کاکڑ ، اراکین صوبائی اسمبلی عبدالرحیم زیارتوال ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، نصراللہ خان زیرے ،یوسف خان کاکڑ ، اسد خان ، عجب خان ، نادر خان اچکزئی نے مرحوم کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو اپنے جوا ررحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کریں۔