سرجن عبدالرشید دوتانی انتقال کرگئے

بدھ 14 مارچ 2018 23:15

کوئٹہ۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) سرجن عبدالرشید دوتانی انتقال کرگئے۔وہ پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سیکرٹری جمشید خان دوتانی ، جلیل دوتانی ، غیاث دوتانی ایڈووکیٹ، جمیل الرحمن دوتانی ،عبدالحمید دوتانی کے چچازاد بھائی ، مشتاق خان دوتانی ،نثار خان دوتانی ،عتیق خان دوتانی کے بھائی تھے۔ مرحوم کو کاسی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تجہیز وتدفین کے مراسم میں پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری وپارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیاتوال، فقیر خوشحال کاسی ، احمد جان ، قیاس افغان سمیت پارٹی کے دیگر رہنمائوں وکارکنوں ، علمائے کرام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی عبدالرزاق دوتانی کی رہائش گاہ نزد لیڈیز پارک سیٹلائٹ ٹائون بلاک نمبر 5میں ہوگی۔