تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے، نیا تعلیمی سال شروع ہوچکا ہے،تمام مکتبہ فکر کے افراد اور سول سوسائیٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سہیل انور ہاشمی

بدھ 14 مارچ 2018 23:15

جعفرآباد۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سہیل انور ہاشمی نے کہا ہے کہ پڑھے گا جعفرآباد تو بڑھے گا جعفرآباد کے سولوگن سے تعلیمی انقلاب برپا کیا جارہا ہے تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے نیا تعلیمی سال شروع ہوچکا ہے اس کے لیئے تمام مکتبہ فکر کے افراد سول سوسائیٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اپنے شہروں قصبوں گلی محلوں میں شعور وآگاہی مہم چلاکر تعلیم کی افادیت اجاگر کرنے کے لیئے صحیح معنوں میں اپنا کردار ادا کریں اور پانچ سال کی عمر کے بچوں کو اسکول میں داخل کرائیں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد ایجوکیشن سپورٹ پروگرام یونیسیف اور محکمہ تعلیم کے افسران کی ڈی سی آفس ڈیرہ اللہ یار میں مشترکہ نیوز کانفرنس ایجوکیشن سپورٹ پروگرام یونیسیف اور محکمہ تعلیم جعفرآباد کی جانب سے سال 2018کے لیئے نئے داخلوں کی مہم کے سلسلے میں ڈی سی آفس ڈیرہ اللہ یار میں مشترکہ نیوز کانفرنس منعقد کیا گیا جس میں سول سوسائیٹی صحافی برادری اساتذہ ایجوکیشن آفسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سہیل انور ہاشمی نے کہا کہ جعفرآباد میں تعلیم کو اولین فوقیت حاصل ہے تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اس کے لیئے ہمیں اساتذہ والدین سول سوسائیٹی اور صحافیوں کا تعاون درکار ہے اساتذہ اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اور بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں جعفرآباد میں پڑھے گا جعفرآباد تو بڑھے گا جعفرآباد سولوگن کامیابی سے جاری ہے اور والدین کا اپنے بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اس سلسلے میں تباہ حال تعلیمی اداروں کی جانب بھی حکومت بلوچستان کی جانب سے مکمل توجہ دی جارہی ہے اس موقع پر ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے ڈسٹرکٹ منیجر بشیر احمد لہڑی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اعجاز عظیم بلوچ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حاجی عبدالرحیم ناوڑا میڈم اربیلا ودیگر کا کہنا تھا کہ پائیٹ کی مدد سے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی تربیت پر بھی کام جاری ہے سی پی ڈی ٹریننگ کے پروگرام سے اساتذہ کی تعلیمی قابلیت بھی بڑھے گی اور نصاب کی تدریس میں آسانی ہوگی ای ایس پی جعفرآباد اس کے ساتھ ساتھ رسٹم کا عملہ گاہے بگاہے اپنے دوروں کے ذریئے اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنارہا ہے تاکہ بند اسکول کھل جائیں اور معاشرے میں تعلیم کے لیئے راہ ہموار ہو انکا کہنا تھا کہ بی ایس پی جعفرآباد نے 9سال سے 13سال کے بچوں کے لیئے اے ایل پی سینٹرز بھی کھول رکھے ہیں ان سینٹرز میں ان بچوں کو پڑھایا جاتا ہے جو اسکول نہیں جاسکے ہیں اس سال 930بچوں کو ضلع جعفرآباد سے پانچویں کا امتحان پاس کرایا گیا ہے جو ایک کارنامہ ہے ایجوکیشن سپورٹ جعفرآباد کے تمام پروگرامز میں پی آر پی ۔

(جاری ہے)

بی آر ایس پی ۔این سی ایچ ڈی شامل ہیں پچھلے سال یہ ٹارگٹ تیس ہزار جبکہ اس سال 2018کاٹارگٹ 1800نیو داخلہ ہے اور ای ایس پی جعفرآباد نے 180اسکولوں کی مرمت کی ہے جس سے سرکاری تعلیمی ادارے بہتر ہوئے ہیں جس سے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کلسٹر پروگرام کے ذریعے سکولوں کا انفراسٹرکچر بہترہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :