رائیونڈ میں ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں'انجمن تاجران لاہور

پنجاب حکومت دھماکے کے مرتکب افراد کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائی' میاںطارق فیروز ،میاںسلیم

بدھ 14 مارچ 2018 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاںسلیم نے رائیونڈ میں ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 شہدائ اور زخمیوںکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز رائیونڈ کے علاقہ میں ہونے والے دھماکے کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے کسی صورت خیر خواہ نہیں ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رائیونڈ دھماکے کے مرتکب افراد کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہاکہ کے پاکستان اب مزید اس طرح کے دھماکوں کا متحمل نہیں ہے ، ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور معاشی گراوٹ ملکی بنیادوں کو نقصان پہنچا رہی ہے،دھماکے کے باعث شہریوں میں عدم تحفظ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :