Live Updates

رائے ونڈ روڈ دھماکہ،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی شدید مذمت، شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت

دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،آئی جی سے رپورٹ طلب زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں'وزیر اعلیٰ کی انتظامیہ کو ہدایت

بدھ 14 مارچ 2018 23:14

رائے ونڈ روڈ دھماکہ،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی شدید مذمت، شہداء ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے رائیونڈروڈ پر پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے ?وزیر اعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ?وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے رائیونڈ روڈ پر پولیس چوکی کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ?وزیر اعلی نے شہدائ کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے ?وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں?وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہی?شہید ہونے والے ہمارے ہیرو ہیں ?انہوں نے کہا کہ شہدائ کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی?دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات