وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے اٹلی کے سفیر سٹیفینو پونٹیکورو کی ملاقات،معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

بدھ 14 مارچ 2018 23:09

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے اٹلی کے سفیر سٹیفینو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے اٹلی کے سفیر سٹیفینو پونٹیکورو نے بدھ کو ملاقات کی۔ اٹلی کے سفیر نے دونوں ممالک کے باہمی رابطوں کے فروغ کیلئے مشیر خزانہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے دوران وفود کے تبادلہ سے دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے مختلف شعبوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اٹلی کے سفیر نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کاروں کو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی گنجائش اور امکانات کے حوالہ سے بتایا گیا ہے ، وہ ان مواقع سے استفادہ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ مشیر خزانہ نے پاک۔اٹلی اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے اٹلی کے سفیر کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت سرمایہ کاروں کیلئے بھرپور مواقع پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کی صورتحال میں بہتری اور بھرپور اقتصادی مواقع دستیاب ہونے کی وجہ سے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادانہ سرمایہ کاری پالیسی کے تحت اٹلی کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ہر طرح کی ممکنہ معاونت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :