جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور کور کا دورہ،کورکمانڈر نے آپریشنل تیاریوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی،

کسی بھی خطرہ کے خلاف لڑنے کیلئے بھرپور طور پر تیار ہیں،آرمی چیف

بدھ 14 مارچ 2018 23:08

جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور کور کا دورہ،کورکمانڈر نے آپریشنل ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو بہاولپور کور کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کو بہاولپور کور کے کمانڈر نے آپریشنل تیاریوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے مشرقی سرحد پر دی گئی ذمہ داریوں اور کسی بھی خطرہ کے خلاف بھرپور تیاریوں پر کور کی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے بہادر اور روایتی جنگجوئوں نے خطروں کے جواب کیلئے اپنی توجہ کو کم نہیں کیا بلکہ اس سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ہم کسی بھی خطرہ کے خلاف لڑنے کیلئے بھرپور طور پر تیار ہیں۔ اس موقع پر کور کمانڈر ملتان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :