سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کیس،انتخابی اصلاحات میں طے کئے گئے اصول درست ہیں، شرائط پر پورا اترنے کیلئے سیاسی جماعتیں 19مارچ تک اپناکام مکمل کرسکتی ہیں،سپریم کورٹ

بدھ 14 مارچ 2018 23:08

سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کیس،انتخابی اصلاحات میں طے کئے گئے اصول ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن سے متعلق انتخابی اصلاحات ایکٹ کی متعلقہ شقوں کو درست قرا ر دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ میں سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے حوالے سے طے کردہ اصول بالکل درست ہیں ان انتخابی قانون کی شرائط پر پورا اترنے کیلئے سیاسی جماعتیں 19مارچ تک اپناکام مکمل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے 24 مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے دائر اپیلو ں کی سماعت کی ، اس موقع پرسیکرٹری الیکشن کمیشن بھی عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت کوسیاسی جماعتوں کے وکلا ء نے پیش ہوکر بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیلئے 20 ہزار افراد کی ممبر شپ اور 2 لاکھ روپے جمع کرنے کا قانون طے کرلیا ہے ہم نے طے کردہ شرائط کو پورا تو کر لیا لیکن وقت گزر چکا تھا، جس پر عدالت نے متعلقہ قو اعد پر پورا نہ اترنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو 19مارچ تک مہلت دیدی اور قرا ردیا سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن سے متعلق انتخابی اصلاحات ایکٹ کی شقیں بالکل درست ہیں۔

متعلقہ عنوان :