بھارت کے بدنام زمانہ ڈان داود ابراہیم کا خفیہ ٹھکانہ منظر عام پر آ گیا

داود ابراہیم کراچی کے قریب ایک جزیرے پر رہائش پذیر ہیں،انکو پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی بھی مہیا کی جا رہی ہے،بھارتی میڈیا کا نیا شوشہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 مارچ 2018 22:51

بھارت کے بدنام زمانہ ڈان داود ابراہیم کا خفیہ ٹھکانہ منظر عام پر آ گیا
دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) بھارت کے بدنام زمانہ ڈان داود ابراہیم کا خفیہ ٹھکانہ منظر عام پر آ گیا۔ بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے بتایا کہ داود ابراہیم کراچی کے قریب ایک جزیرے پر رہائش پذیر ہیں،انکو پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی بھی مہیا کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا درفطنیاں چھوڑنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا ۔

اگر بات ہو پاکستان کے خلاف پراپیگینڈا کرنے کی تو اس میں ابکا کوئی ثانی نہیں۔ٹی وی سکرین پر بیٹھا اینکر اسقدر ڈھٹائی سے گلا پھاڑ پھاڑ کر جھوٹ بول رہا ہوتا ہے کہ دیکھنے والے کو سچ کا گمان ہونے لگتا ہے۔ایسا ہی ایک نیا شوشہ بھارتی میڈیا نے بھارت کے بدنام زمانہ ڈان داود ابراہیم کے خفیہ ٹھکانے کے حوالے سے بھی چھوڑا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کے بدنام زمانہ ڈان داود ابراہیم کا خفیہ ٹھکانہ منظر عام پر آ گیا۔

داود ابراہیم کراچی کے قریب انڈہ نامی جزیرے پر رہائش پذیر ہیں۔بھارتی مٰیڈیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے داود ابراہیم کلفٹن میں رہائش پذیر تھے بعد ازاں پاکستانی حکومت نے بھارتی اور عالمی دباو سے بچنے کے لیے انکو انڈہ نامی جزیرے میں منتقل کردیا جہاں پاکستانی خفیہ ایجنسیاں ان سے رابطے میں ہیں جبکہ پاکستانی حکومت ان کے کھانے پینے اور رہائش کے انتظامات کے ساتھ ساتھ انکی سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ خیال رکھ رہی ہے۔بھارتی میڈیا مزید کیا کہہ رہا ہے ویڈیو ملاحظہ کریں۔