باراتیوں کی بس حادثے کا شکار ، 21افراد زخمی تین کی حالت تشویشناک

بدھ 14 مارچ 2018 23:08

چنیوٹ۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) لاہورروڈ پر شادی سے واپس آنے والی باراتیوں کی بس حادثے کا شکار ہو گئی 21افراد شدید زخمی تین کی حالت تشویشناک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ سے باراتیوں کی بس سیالکوٹ کی طرف جا رہی تھی کہ لاہور روڈ طاہر آباد کے قریب بس بے قابوہو کر سٹرک پر کھڑی گنے سے لدی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار رمضان آمنہ بی بی محمد طاہر ، اختر ، مدثراں ، علی حیدر، محسن علی، کائنات ، ولید ، عابدہ بی بی ، حسن ، محمد شہزاد ، گلزار ، کوثر بی بی ، اکمل ، زہرہ چاندنی ، بسم ناصر، اقرا شہزاد ، لیاقت ، سبحان ، شفقت اور دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا گیا جبکہ تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :