پولیس کی کارروائی ،4افراد گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

بدھ 14 مارچ 2018 23:08

قصور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) تھانہ صدرپولیس کی جرائم پیش افراد کیخلاف کارروائیاں،4بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر قصور نے جرائم پیشہ افرا د کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 4بدنام زمانہ منشیات فروش بستی قادرآباد سے شہریار عرف شیری،فتح پور سے اقبال عرف دولی مسیح، کوٹلہ شیخ نتھا سے افضل اور گائوں کھارہ سے منشاء عرف ہیرا کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4کلوگرام چرس ،160لیٹر دیسی شراب اور چالوبھٹی برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں، اسی طرح پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کے دوران 6ملزمان عبدالجبار،افضل،سلیم،رمضان،جبار،ناظم ،حنیف،اللہ دتہ اور اقبال کو گرفتار کر کے گیس سلنڈراور آلات گیس ری فلنگ قبضہ میں لیکر مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :