قصور، راہزنی کی دو وارداتوں میں ڈاکو نقدی لوٹ کرفرار

بدھ 14 مارچ 2018 23:06

قصور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)قصورکے گردونواح میں راہزنی کی دو وارداتوں میں ڈاکوئوں نے نقدی لوٹ لی ،تفصیلات کے مطابق بھونیکی موڑ کے قریب دو ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار امدادحسین سے 88000ہزار کی نقدی چھین لی اورفرار ہوگئے ،اسی طرح گارڈن ٹائون پتوکی میں دو ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار محمد اقبال سی10000ہزار روپے کی رقم لوٹ لی ، پولیس مصروف کارروائی ہے۔