قصور،موٹرسائیکل سوار آری کا بلیڈ لگنے سے جاں بحق

بدھ 14 مارچ 2018 23:06

قصور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) دیپالپور روڈ کچا پکا کے قریب موٹر سائیکل سوار آری بلیڈ سے گلا کٹنے سے جاں بحق ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق محمد فارق ایک آرا پر کام کرتا تھا جو گزشتہ روز آرے کا بلیڈ موٹرسائیکل پر رکھ کر تلونڈی کی جانب آرہا تھا کہ کچاپکا کے قریب موٹرسائیکل تیز رفتاری کی وجہ سے پھسل کر گر گئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر رکھے آرے کے بلیڈ سے اس کا گلا کٹ گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ،پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرلی۔

متعلقہ عنوان :