انتظامیہ کی غفلت ،کراچی میں پی ایس ایل 3 کا فائنل کھٹائی میں پڑنے کا خطرہ

پی ایس ایل تھری کے لیے کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم بروقت تیار نہیں ہوسکنے کا خدشہ بڑھ گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 مارچ 2018 22:38

انتظامیہ کی غفلت ،کراچی میں پی ایس ایل 3 کا فائنل کھٹائی میں پڑنے کا ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) انتظامیہ کی غفلت ،کراچی میں پی ایس ایل 3 کا فائنل کھٹائی میں پڑنے کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا۔ پی ایس ایل تھری کے لیے کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم بروقت تیار نہیں ہوسکنے کا خدشہ بڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 کا میلہ پوری آب و تاب سے متحدہ عرب امارات میں جاری و ساری ہے۔کرکٹ کا یہ شاندار میلہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو رہا ہے جس کے بعد اس کے آخری 3 میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

دو میچ لاہور جبکہ اسکا فائنل 25مارچ کو کراچی میں ہونے جا رہا ہے۔کراچی کا نیشنل سٹیڈیم ایک لمبے عرصے بعد کرکٹ کی دنیا کے بڑے ستاروں کو اپنی جھولی میں سمیٹے گا۔شائقین اس ایونٹ کے لیے اتنے پر جوش ہیں کہ فائنل کے ٹکٹوں کی مانگ بہت زیادہ بڑھ چکی ہے دوسری طرف انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث کراچی میں پی ایس ایل 3 کا فائنل کھٹائی میں پڑنے کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے لیکن اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ اسٹیڈیم بروقت تیار نہیں ہو سکے گا۔ ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت کا تعمیراتی منصوبہ تاخیر کا شکار رہا ہے، تعمیراتی ادارے نے جمعرات تک اپنا کام مکمل کرکے اسٹیڈیم پی سی بی کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے جوکہ ممکن نظر نہیں آرہا۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے لیکن اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ اسٹیڈیم بروقت تیار نہیں ہو سکے گا۔ ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت کا تعمیراتی منصوبہ تاخیر کا شکار رہا ہے، تعمیراتی ادارے نے جمعرات تک اپنا کام مکمل کرکے اسٹیڈیم پی سی بی کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے جوکہ ممکن نظر نہیں آرہا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین سیٹھی فائنل کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کو 100 فیصد مکمل قرار دے چکے اور ان کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم مقررہ 15 مارچ تک مکمل ہوجائے گا تا ہم ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔