فخر زمان کی دھواں دار اننگ، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 14 مارچ 2018 22:33

فخر زمان کی دھواں دار اننگ، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹورنامنٹ ..
شارجہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے 26ویں میچ میں لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 187رنز کا ہدف دیدیا ہے۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور کی پہلی وکٹ اینٹن ڈیوچچ کی صورت میں گری جو راحت علی کی گیند پر انور علی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔اگلے آﺅٹ ہونے والے بلے باز سلمان آغا تھے جو میر حمزہ کی گیند پر جارحانہ سٹروک کھیلنا چاہتے تھے تاہم وہ بال کو مس کرگئے اور بولڈ ہوگئے۔

کپتان برینڈن میکولم خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 11 گیندوں پر 5 رنز بناکر نوجوان سپنر حسان خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں سٹمپ ہوگئے۔تین وکٹیں گرنے کے باوجود دوسرے اینڈ سے فخر زمان کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے وکٹ کے چاروں طرف سٹروکس لگاکر کوئٹہ کے باﺅلرز کو پریشان کیے رکھا۔

(جاری ہے)

فخر زمان نے 6 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 50 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی جو پی ایس ایل تھری کا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے۔

فخر کی وکٹ انور علی نے حاصل کی جبکہ ان کا کیچ لانگ آف پر حسان خان نے پکڑا۔نارائن اور گلریز صدف نے 28گیندوں پر 45رنز کی شراکت داری قائم کرکے لاہور کا سکور 186رنز تک پہنچایا ، گلریز صدف 42اور نارائن 20رنز کیساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔