نواز اینڈ کمپنی کو آج شہید ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید بہت یاد آتے ہیں ،نیر حسین بخاری

سینیٹ کے جھٹکے سے میاں صاحب کو شاعری یاد ہوگئی،سینیٹر عاجز دھامراہ

بدھ 14 مارچ 2018 22:58

نواز اینڈ کمپنی کو آج شہید ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید بہت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نواز اینڈ کمپنی کو آج شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید بہت یاد آتے ہیں مگر بھول رہے ہیں کہ وہ اس شخص کے مشن کی تکمیل کا عہد کرتے رہے ہیں جنہوں نے قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کرایا تھا۔

نواز شریف کیسے بھول گئے کہ انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو سیاست سے بے دخل کرنے کے لئے جھوٹے ریفرنس بنائے تھے نہ صرف اپنی پسند کے جج لگا کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری کو سزا سنوائی تھی بلکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عالمی ساکھ کو متاثر کرنے کے لئے سوئزرلینڈ کے تحقیقاتی مجسٹریٹ کے سامنے بھی شکایت درج کرائی تھی۔

(جاری ہے)

سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ نواز شریف نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خلاف مہم جوئی کے دوران قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ کئے تھے۔ سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ نواز شریف کی جمہوریت دوستی کو عوام بخوبی جانتے ہیں۔ آج وہ کس منہ سے ووٹ کی عزت کی بات کرتے ہیں انہوں نے ہمیشہ جعلی مینڈیٹ خریدا اور پھر اس جعلی مینڈیٹ کا سرعام بھانڈا پھوٹا۔

انہوں نے نواز شریف کے طوطوں کو تنبیہہ کی کہ اپنی اوقات سے بڑھ کر بات نہ کریں اور میڈیا کے کیمرے دیکھ کر اپنے آپے سے باہر نکلنے کی کوشش نہ کریں۔ پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ نواز شریف پہلے اپنے کئے پر عوام سے معافی مانگیں۔ندریں اثناء پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ سینیٹ کے جھٹکے سے میاں صاحب کو شاعری یاد ہوگئی۔ عام انتخابات کے بعد گلوکار بن جائیں گے نواز شریف اپنے گلے کا خاص رکہین۔ ن لیگی ہوشیار رہیں ان کے لیڈر بھاگنے والے ہیں ۔ -03-18/--565