Live Updates

سپریم کورٹ نے عمران خان کی جانب سے عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی

بدھ 14 مارچ 2018 22:58

سپریم کورٹ نے عمران خان کی جانب سے عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ درخواست گزار نے خود تسلیم کیا کہ انہیں تحریری استعفیٰ نہیں دیا گیا، سیاسی لوگ سیاسی بیانات دیتے رہتے ہیں، لیکن ایسے معاملات میں مخصوص وقت تک استعفا دے کر واپس بھی لیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی ، اس موقع پرچیف جسٹس نے تحریک انصاف کے وکیل سے استفسار کیا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ آپ رکنی اسمبلی کی نااہلی کس بنیاد پر چاہتے ہیں، جس پر فاضل وکیل نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ، ان پرآرٹیکل 63کااطلاق ہوتاہے، جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی طرح شیخ رشید نے بھی کہا تھا کہ وہ مستعفی ہو رہے ہیں، کیا وہ واقعی مستعفٰی ہوئے ہیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی لوگ ایسے سیاسی بیانات دیتے رہتے ہیں،عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے پارٹی ہدایات کے مطابق وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ بھی نہیں دیا، توفاضل جج نے پوچھا کہ کیا عمران خان نے اپنے امیدوار کیلئے خود ووٹ کاسٹ کیا تھا توفاضل وکیل نے بتایا کہ اس وقت عمران خان شہر میں موجود نہیں تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ ہو سکتا ہے عائشہ گلالئی بھی شہر سے باہر ہو، دوسری جانب مخصوص وقت تک استعفیٰ دے کر واپس بھی لیاجاسکتاہے،بعدازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی جانب سے دائر اپیل خارج کردی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات