سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی دن چاند دیکھنے اور عید منانے سے متعلق درخواست خارج کر دی

بدھ 14 مارچ 2018 22:58

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی دن چاند دیکھنے اور عید منانے سے متعلق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی دن چاند دیکھنے اور عید منانے سے متعلق انسانی حقوق کے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یہ مقدمہ آرٹیکل 184کی شق 3کے زمرے میں نہیں آتا ۔ بدھ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایڈووکیٹ اسلم خاکی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ، اس موقع پرچیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسارکیا کہ اس معاملے کے باعث آپ کا حق کیسے متاثر ہورہا ہی ۔

(جاری ہے)

جس پر درخواست گزار نے جواب دیاکہ ایک ہی ملک میں عید کے دو تہوار منائے جاتے ہیں ،دو عیدیں منانے سے ملک کا اتحاد کمزور ہورہا ہے ،جب میں خیبر پختونخواہ جاتا ہوں تو وہاں عید ہوتی ہے لیکن یہاں روزہ ہوتا ہے ، اس لئے استدعا ہے کہ عدالت اس حوالے سے حکم جاری کرے تاکہ ایک ہی روز چاند دیکھ کرعید منائی جائے اورملک میں قومی یکجہتی کوفروغ مل سکے ،بعدازاں عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر تے ہوئے قرار دیا کہ یہ مقدمہ مفاد عامہ کے تحت نہیں آتا، اوراس کیس کاتفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :